خیبر پختونخوا

مردان میں ایک اور خاتون جاں بحق، ضلع میں کورونا اموات 54 ہو گئیں

کروناوائرس نے ایک اور خاتون کی جان لے لی جس کے ساتھ ضلع میں جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہو گئی جبکہ مزید دس افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع بھر میں متارہ افراد کی تعداد 1023 ہو گئی۔

ضلعی کرونا وائرس کنٹرول روم کے مطابق 26 جون کو مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج خاتون مسماۃ (ر) دختر رحمت غنی سکنہ مردان جاں بحق ہوئی جس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے ساتھ اب تک ضلع میں جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہو گئی جاں بحق افراد میں 15 کا تعلق دوسرے اضلاع سے بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لیبارٹری سے موصول ہونے والے نتائج میں مزید 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے ساتھ اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 1063 ہو گئی، 48 افراد کے ٹسٹ منفی موصول ہوئے، 73 افراد کے ٹسٹ رزلٹ ابھی آنا باقی ہیں جبکہ اب تک 563 افرادصحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ہنگو میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

محکمہ صحت ہنگو 70 سالہ وکیل اکبر اور 60 سالہ عزت بی بی ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو میں کورونا سے جاں بحق ہو گئے ہیں، وکیل اکبر کا تعلق دوآبہ اور مسماتہ عزت بی بی کا تعلق معروفی بانڈہ نریاب سے ہے، جاں بحق دونوں افراد کو ایس او پیز کے مطابق اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button