خیبر پختونخوا

بنوں: دریائے کرم میں دو بہنوں سمیت تین خواتین جاں بحق

ضلع بنوں میں دریائے کرم میں دو بہنوں سمیت 3خواتین ڈوب کر جاں بحق جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔بنوں کے علاقہ غوریوالہ دائمی کلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں شرکت کیلئے فاطمہ خیل کی رہائشی مسماۃ (ک)،( ف)،( ر) ، اور گاشی گئی ہوئی تھیں جو کہ وہاں پر سیر کیلئے دریائے کرم پر گئیں تھیں اس دوران دریائے کرم کے پانی میں ڈوب گئیں اور پانی کی بے رحم موجوں نے ایک خاتون کی جان لے لی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کے رضاکاروں اور غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی جس میں ایک خاتون مسماۃ ف ولد حاجم کی لاش جبکہ ان کی بہن مسماۃ (ر) کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ حاجم اور عادم کی ایک ایک بیٹی ڈوب کر لاپتہ ہوگئیں جن کی تلاش کیلئے رات گئے تک آپریشن جاری رہا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button