خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں غیرت کے نام پر شوہر کے ہاتھوں خاتون کا قتل، موت کو طبی قرار دینے کی کوشش

نوشہرہ میں شوہر اور سسر نے غیرت کے نام پر شادہ شدہ خاتون کو جسمانی تشدد کے بعد پھانسی دیکر قتل کردیا ہے جبکہ واقعے کو طبی موت قرار دینے کی ناکام کوشش کی ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب نظام پور کے علاقے تارخیل پایان میں 32 سالہ شائستہ پروین کو ان کے شوہر غریب نواز اور سسر لعل محمد نے قتل کردیا تھا جبکہ ان کی موت کو ہارٹ اٹیک قرار دے رہے تھے۔ خاتون کے بھائی سرتاج شاہ نے شک گزرنے پر لاش کی پوسٹ مارٹم کا کہا تو ملزمان نے شدید مذمت کی جس پر ان کا شک یقین میں بدل گیا اور پولیس کو مطلع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے واضح ہوگیا ہے کہ خاتون پر جسمانی تشدد کیا گیا ہے اور ان کی موت پھانسی کے پھندے سے واقع ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد دونوں ملزمان روپوش ہوچکے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی شادی 16 سال قبل ہوئی تھی اور تین بچوں کی ماں تھی لیکن شوہر اور سسر ہمیشہ سے ان پر تشدد کرتے تھے اور ان کے کردار پر شک کرتے تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button