خیبر پختونخوا

چارسدہ: داماد کو قتل کرنے والی ساس گرفتار

چارسدہ میں داماد کو قتل کرنے والی ساس کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق چند روز پہلے مرجان ولد محمد قریش سکنہ منظور آباد پشاور نے گھریلو تنازعہ پر اپنی ساس معراج بی بی پر فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جس کے خلاف مقامی تھانے میں تعزیرات پاکستان کے تحت 324کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی خاتون مسماة معراج بی بی ہسپتال سے فارغ ہو کر صحتمند ہونے کے بعد شبقدرمیں اپنے رشتہ داروں کے گھر آئی تھی کہ اس دوران اس کا داماد مرجان ولد محمد قریش بھی وہاں پہنچ گیا۔ اس دوران معراج بی بی نے اپنے داماد ملزم مرجان ولد محمد قریش پر کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جان بحق ہو گیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق ملزمہ معراج بی بی کو شبقدر مٹہ مغل خیل سے گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے اپنے جرم کا اقرار کردیا ہے مگر پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ حقائق منظر عام پر آسکے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اس وقت مردان جیل میں ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button