خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے تیسری نرس جاں بحق
پشاور میں کورونا وائرس سے ایک اور نرس انتقال کرگئیں۔ ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق سے نصیر اللہ بابر ہسپتال پشاور میں خدمات انجام دینے والی نرس یاسمین کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہوگئی ہیں، وہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔
نرس یاسمین کی وفات کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ نرسز کی تعداد 230 اور جاں بحق کی تین ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے 21 ہزار 997 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد 821 تک پہنچ گئی ہے۔