افغانستانخیبر پختونخوا

طورخم کے راستے افغانستان سے تجارتی گاڑیوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم

پاکستان حکومت نے طورخم کے راستے افغانستان سے تجارتی گاڑیوں کے داخلے پر سے عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں آج بروز بدھ زیرو پوائینٹ پر دونوں ممالک کے حکام کے درمیان میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر کے روز سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بحال کردی جائے گی جس کے تحت روزنہ کی بنیاد پر پاکستان سے ٹرانزٹ اور ایکسپورٹ کے 250 گاڑیاں افغانستان جائے گی اور اسی طرح افغانستان سے بھی امپورٹ کے 250 گاڑیوں کو یہاں داخلے کی اجازت ہوگی۔

میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شوکت رانا، کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل بلال محمود، ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر اور دیگر افسران سمیت طورخم ٹرانسپورٹ یونین اور چیمبر کے عہدیداران اور افغانستان کے سکیورٹی فورسز اور گمرک کے آفیسرز نے شرکت کی۔

افغانستان سے تجارتی گاڑیوں کی آمد پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ زیرو پوائنٹ پر منعقدہ میٹنگ میں ہوا: فوٹو کریڈٹ محراب افریدی

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک سے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز بارڈرز پر ایک دوسرے کے ساتھ گاڑیوں کا تبادلہ کریں گے اور اس ضمن میں حادثہ کی صورت میں تمام ذمہ داری ڈرائیورز پر ہوگی اور حکومتیں گاڑیوں کو کسی قسم کا معاوضہ ادا کرنے کے پابند نہیں ہوں گے۔

دونوں ممالک کے حکام نے دو طرفہ تجارت کو مزید بہتری کے لئے مزید اقدامات پر اتفاق کیا گیا. افغانستان سے امپورٹ گاڑیوں کو اجازت ملنے پر طورخم ٹرانسپورٹ کے صدر حاجی عظیم اللہ شینواری نے پاکستان کے اعلیٰ حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔

خیال رہے کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد مارچ میں طورخم بارڈر کو ہر قسم امدورفت کے لئے بند کردیا تھا لیکن بعد ازاں پاکستان نے ایک طرفہ تجارت کے لئے بارڈر کھول دیا تھا جس کے بعد ٹرانسپورٹرز بارڈر کو افغانستان سے امپورٹ کے لئے بھی کھولنے کا مطالبہ کر رہے تھیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button