کورونا بے قابو، پشاور کے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے صوبائی حکومت دارالحکومت پشاور کے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، باقاعدہ جاری کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن اشرفیہ کالونی، چنار روڈ یونیورسٹی ٹاؤن، ڈانش آباد اور سیکٹر ای ٹو فیز ون حیات آباد میں لگایا گیا ہے، ان علاقوں سے اِن آؤٹ انٹری بند رہے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، لاک ڈاؤن کے دوران صرف اشیائے خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
بیان کے مطابق مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔