اسلامیہ کالج ملازمین کامطالبات کے حق میں قلم چھوڑہڑتال اوردھرنا
اسلامیہ کالج پشاورکلاس تھری ،کلاس فور اور عملہ نظافت (جائنٹ ایکشن کونسل ) نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کیساتھ اسلامیہ کالج میں وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین کی جانب سے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے دھرنا دیا جا رہا ہے جسمیں کثیر تعداد میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین نے شرکت کی جبکہ جائنٹ ایکشن کونسل کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود رہے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرین نے جامعہ کے انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے مسائل حل نہ کرنے کے خلاف نعرہ بازی کی ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت کے واضح احکامات کے باوجود ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں کئی ماہ سے التواکا شکار ہیں جسے فوراً ادا کی جائیں نیز کنٹریکٹ ملازمین کی رینول فوراً کی جائی جبکہ تمام ملازمین کا عید ایڈوانس بھی التواء کا شکار ہے اور انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے جامعہ بحرانوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کلاس تھری اور کلاس فور کے ملازمین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا کر تبادلے کر رہی ہے جسکی مذمت کرتے ہیں اسکے علاوہ ٹیکنیکل سٹاف کے اپ گریڈڈملازمین کے پے فیکسشین آرڈرز بھی نہیں ہوئے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے بار بار یقین دہانی کے باجود ملازمین کے مسائل حل نہیں کئے جا رہے جسکی وجہ سے ملازمین بے چینی کا شکار ہے جبکہ چئیرمین ڈپارٹمنٹ آف کمیسٹری کے کلاس تھری و فور ملازمین کیساتھ نا شائستہ اور غیر سنجیدگی رویہ کی بھی مذمت کی گئی۔
جائنٹ ایکشن کونسل کے عہدیداران کے مطابق 8 جون کو بھی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات ہوئے لیکن انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور متعدد بار کمیٹیاں بنائی مگر نا پسند اور پسند کی بنیاد پر کمیٹیاں بھی بے سود ثابت ہوئی جسکی وجہ سے پچھلے چار ماہ سے ملازمین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔
جائنٹ ایکشن کونسل کے عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیلی ویجیز ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی کرانے سمیت کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور ملازمین کو عید ایڈوانس دینے جبکہ ملازمین کو درپیش دیگر مسائل فوری طور پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر دھرنا غیر معینہ مدت کیلئے جاری رہے گا۔