خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق

‏نوشہرہ میں کورونا وائرس کے وار جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید دو مریض کورونا وائرس سے جابحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق نوشہرہ میں کورونا سے جابحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے جابحق ہونے والوں میں رسالپور کے معروف تاجر نفیس بیکرز کے مالک محمد الیاس کشمیری اور پاک فضائیہ اکیڈمی رسالپور فضائیہ ڈگری کالج کے پی اے یونس خان کوترپان شیرین کوٹھے شامل ہیں جو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج تھے اور وہاں کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارگئے۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق مکمل ایس او پیز کے مطابق مرحومین کی تدفین کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع نوشہرہ میں ابھی تک 454 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 199 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ 1609 مشتبہ کیسز ہیں اور 197 افراد کے ٹیسٹ کا رزلٹ آنا باقی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نوشہرہ میں 20 آئسولیشن وارڈز موجود ہیں جبکہ 8 قرنطینہ سنٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے مزید 101  افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2317 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 117216 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 807 اور سندھ میں 738 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 619  افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 73، اسلام آباد 57، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button