خیبر پختونخوا

بیوی نہیں مانی تو اپنی کم سن بچی کو مار مار کر زخمی کر ڈالا، ملزم گرفتار

مردان میں ایک سنگدل باپ نے اپنی بیوی کا غصہ اپنی کم سن بچی پر نکال دیا۔

پولیس کے مطابق باغیچہ ڈھیری میں ناراض بیوی کو راضی کرنے میں ناکامی پر باپ نے اپنی کم سن بچی کو مارمار کر شدید زخمی کر ڈالا، پولیس نے بچی کے والد کو گرفتار کر کے متاثرہ بچی کو ہسپتال منتقل کردیا۔

سنگدل باپ

پولیس ترجمان کے مطابق علاقہ تھانہ شہباز گڑھی کی حدود باغیچہ ڈھیری سے تعلق رکھنے والے ملزم انور علی نے دو شادیاں کر رکھی ہیں جن میں سے ایک بیوی ایک سال سے ناراض ہو کر میکے چلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت ملزم بیوی منانے کے لئے سسرال گیا ہوا تھا جہاں پر میاں بیوی کے مابین دوبارہ جھگڑا ہوا جس کے دوران ملزم نے اپنی پانچ سالہ بچی کلثوم کو مار مار کر شدید زخمی کر ڈالا۔

واقعے کا اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سجادخان نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ملزم کو گرفتار کرنے جبکہ بچی کو ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button