خیبر پختونخوا

خیبرپختوںخوا کے مزید دو اراکین اسمبلی میں کورونا کی تصدیق، جمشیدالدین سپردخاک کئے گئے

خیبرپختونخوا اسمبلی کے مزید دو ارکین فیصل زیب خان اور صلاح الدین مہمند میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے میاں جمشید الدین کاکا خیل کو بھی سپردخاک کردیا گیا۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے اراکین کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے اور ان میں وائرس کی تصدیق بھی اے این پی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سے ہوا ہے۔ فیصل زیب شانگلہ سے جبکہ صلاح الدین پشاور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سابقہ صوبائی وزیرایکسائز میاں جمشیدالدین کاکاخیل کا جنازہ ان کے ابائی علاقے نوشہرہ میں ادا کیا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق جنازے کے لئے 2 بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن ایک گھنٹہ تاخیبر سے پڑھایا گیا جس میں سینکڑوں رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کے علاوہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھی شرکت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے جمشید الدین کاکاخیل سابقہ دور حکومت میں ایکسائز اور ٹیکسیشن کے وزیر تھے اور اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے نزدیکی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے۔

جمشید الدین کاکاخیل میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد طبیعت بگڑنے پر انہیں اسلام اباد کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن آج صبح چار بجے وائرس سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے۔

جمشیدالدین کا ایک بھائی اور بیٹا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے لیکن خاندانی زرایع کے مطابق وہ دونوں اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button