خیبر پختونخوا

نوشہرہ، کورونا وائرس سے غیرملکی غیرسرکاری تنظیم کا فلیڈ آفیسر جاں بحق

نوشہرہ میں کورونا وائرس سے غیرملکی غیرسرکاری تنظیم کا فلیڈ آفیسر جاں بحق ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاھد علی خان کے مطابق ڈاگ بے سود پبی سے تعلق رکھنے والے NCHD کے فلیڈ آفیسر 44 سالہ ظفراقبال قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ میں جاں بحق ہو گئے۔

شاہد علی خان کے مطابق اے سی تحصیل پبی بیشن اقبال اور ٹی ایم اے کی نگرانی میں پولیس کی بھری نفری کے ہمراہ SOPs کے تحت ظفراقبال کی نماز جنازہ اور تدفین کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نوشہرہ میں کورونا وائرس کے 308 مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں، غیرملکی پرواز سے آنے والے 119 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ سیمپلز لے کر لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ چھ ڈاکٹرز سمیت 145مریض صحت یاب ہوچکیں ہیں۔

خیال رہے کہ نوشہرہ میں کورورنا سے 23 افراد جابحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ کے دو ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، ڈاکٹر صفت کیجولٹی ڈاکٹر عمران کے کورونا ٹسٹ پازیٹیو اگئے۔ایم ایس DHQ

دوسری جانب میڈیکل میل نرس سمیت دو افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں جبکہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس میں ایک انتہائی تشویش ناک کورونا مریض کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نوشہرہ کے مشہور چلڈرن اسپشلسٹ ڈاکٹر اعظم اور ڈاکٹر پھاگ چند جاں بحق ہو گئے تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button