خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد میں حالیہ قائم کردہ لیبارٹری نے کورونا وائرس کے ٹسٹ بند کردئے

ایبٹ آباد میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں حال ہی میں قائم کردہ لیبارٹری نےکورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنا بند کردئے۔ ہسپتال نے پی سی آر مشینوں میں استمال ہونے والے سامان کی قلت کے باعث بند کردئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر التوا ٹیسٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے مشین فراہم کی تھی لیکن کانٹریکٹر کے ساتھ اس کی مرمت یا دیکھ بھال کا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔

علاوہ ازیں اس میں استعمال ہونے والا سامان بھی محدود تعداد میں فراہم کیا گیا تھا جس میں پی سی آر میں استعمال ہونے والی کٹس بھی شامل ہیں جو تمام استعمال ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں یہ پی سی آر لیبارٹری اپریل میں فعال کی گئی ہے۔

ایبٹ آباد سمیت خیبرپختوںخوا کے تقریباؑ تمام اضلاع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ان کے ٹیسٹس کے نتائج بھی لیٹ ہو رہے ہیں جس پر بہت تنقید کی جار رہی ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button