بازار جیسی آئس کریم گھر پر ہی تیار کریں!
رانی عندلیب
کھانا کھانے سے پہلے ہو یا بعد میں، میٹھے کا البتہ اپنا ہی مزہ ہوتا ہے اور جب گرمیاں ہوں اور میٹھے میں کھانے کو آئسکریم ملے تو پھر یہ مزہ دو نہیں سہ بالا ہو جاتا ہے۔
آج کل پھر گرمیاں ہیں، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محسور ہیں، یا تو باہر دکانیں بند ہوتی ہیں یا پھر باہر جانے کی اجازت ہی نہیں ہوتی، اس لئے ہم نے سوچا کہ کیوں نا اپے قارئین کو گھر پر ہی آئسکریم بنانے کا طریقہ سکھایا جائے، تو ملاحظہ کیجئے پہلے وہ اجزاء جو اس سلسکے میں درکار ہوں گے۔
کھلا دودھ: ایک کپ
خشک دودھ: دو چمچ
چینی: ایک کپ
کریم: ایک ڈبہ
پستہ بادام: حسب ضرورت
سبزرنگ: حسب ضرورت
ایک کپ دودھ میں آدھا کپ چینی ڈال کر مکس کریں اور ہلکی آنچ پر رکھ کر اس میں چمچ ہلاتے جائیں تاکہ گاڑھا ہو جائے اور کنڈنس مِلک تیار ہو جائے، دودھ گاڑھا ہو جائے تو اس کو اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
اب ایک اور کپ میں ملائی کریم لے اور اس میں ٹھنڈا کنڈنس مِلک ڈال کر آچھی طرح مکس کریں پھر اس میں پسے ہوئے پستہ بادام ڈالیں، اس کے علاوہ سبز رنگ کو حسب ضرورت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس مکسچر کو ایک برتن میں ڈال کر اس کا ڈکن اس پر اچھی طرح بند کر کے اوپر سے کور کریں تاکہ اس کو فریزر کی ٹھنڈی ہوا نہ لگے ورنہ پھر برف کی طرح ہو جائے گا، 6 سے 8 گھنٹے فریزر میں رکھنے کے بعد دیکھیں بازار جیسی آئس کریم گھر میں تیار