خیبر پختونخوا
نوشہرہ: مشہور چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر اعظم جاں بحق ہوگئے
نوشہرہ کے مشہور چلڈرن اسپشلسٹ ڈاکٹر اعظم جاں بحق ہوگئے۔
ڈی سی نوشہرہ کے مطابق ڈاکٹر اعظم کو ٹائفائیڈ کی شکایت تھی جس کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
ڈی سی نوشہرہ نے بتایا کہ چلڈرن سپیشلٹ ڈاکٹر اعظم کا کورونا ٹیسٹ بھی لیا گیاہے تاہم رزلٹ ابھی تک نہیں آیا۔
ڈاکٹر اعظم کی میت ان کے آبائی گاوں عمرزئی چارسدہ منتقل کر دی گئی ہے۔
ڈی سی نوشہرہ کے مطابق اعظم خان کی موت کے حوالے سے کورونا کی افواہیں ہیں اس میں کسی قسم کی صداقت نہیں ٹیسٹ کا نتیجہ آنے کے بعد پتہ چلے گا۔