مردان میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم جاں بحق
مردان کے علاقے شہباز گڑھی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم جاں بحق ہوگیا۔ ڈی پی او سجاد خان کے مطابق شہباز گڑھی کی حدود میں پولیس اور خطرناک مجرموں کے مابین مقابلہ ہوا جس کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب فائرنگ سے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والا ملزم پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کے علاوہ دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں پولیس مقابلہ، خاتون سمیت چار افراد جاں بحق
‘رئیس کو ماں نے خود حوالے کیا پھر بھی پولیس نے قتل کر دیا’
ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم سلمان نے مسجد کے اندر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار باسط کو قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے دستی بم کلاشنکوف اور پستول برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ تبادلے میں پولیس اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔