خیبر پختونخوا

نوشہرہ، گیس لیکیج دھماکے سے دو افراد شدید زخمی، گھر مکمل تباہ

نوشہرہ میں ایک گھر کے اندر گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا ہے جس کت نتیجے میں دو افراد بری طرح سے جھلس گئے جبکہ گھر مکمل طور پر ممنہدم ہو گیا ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق دھماکہ تحصیل پبی کے علاقے خود ریزی کے رہائشی دل محمد کے گھر میں ہوا جس کے نتیجے میں گھر ممکمل طور پر تباہ جبکہ دو افراد شدید جھلس گئے۔

زخمیوں میں 60 سالہ دل محمد اور ان کی اہلیہ شامل ہیں، ریسکیو 1122 کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

شدید زخمی ہونے والوں کو ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کے 80 فیصد جسم جھلس چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button