خیبر پختونخوا

سعودی عرب، لوئر دیر کے مزید دو افراد کورونا وائرس سے جاں بحق

سعودی عرب میں لوئر دیر کے مزید دو افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے جس کے ساتھ سعودی عرب اور عرب امارات میں لوئر سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔

ٹی این این ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں لوئر دیر کے مزید دو محنت کش طارق حسین ساکن ملاکنڈ درہ اور جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن زاہد اللہ ساکن لاجبوک درہ شاکو جو روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھے مبینہ طور پر کورونا وبا سے جان بحق ہوگئے۔

دونوں جاں بحق افراد کی تدفین سعودی عرب میں کر دی گئی جبکہ ان کی غائبانہ نماز جنازہ آبائی گاؤں میں بھی ادا کی گئی۔

پالیسی تبدیل، مخصوص مسافروں کا کورونا ٹسٹ کیا جائے گا

پاکستان میں بین الاقوامی ائیرلائنز کی جزوی بحالی کا امکان

”وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کے لئے انتظامات کئے جائیں”

کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔ سعودی عرب

ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک میں لوئر دیر کے سینکڑوں محنت کش کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جو اپنے ڈیروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات سے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔

امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعزاز الملک افکاری اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شاد نواز خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیج ممالک میں لوئر دیر کے محنت کشوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں۔

اِدھر لوئر دیر میں کرونا وائرس کے مزید 17 کیسز سامنے آئے ہیں، ڈپٹی ڈی ایچ او فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 38 رزلٹس موصول ہوئے جن میں 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ضلع دیر پائین میں مشتبہہ مریضوں کی کل تعداد 1589 ہے جن میں کنفرم مریض 326، 790 مریضوں کے رزلٹس کلیئر جبکہ 438 مریضوں کے رزلٹس آنا باقی ہیں۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ شاہ جمیل فیملی ممبرز سمیت کورونا بیماری سے صحتیاب ہو گئے ہیں، ضلع میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 157 ہو گئی، آئسولیشن وارڈز میں 34 افراد زیر علاج ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button