سوات میں کورونا سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے
سوات میں مزید دو افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ضلع بھرمیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 43 افراد میں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ تین صحت یاب ہوگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں میں مزید43 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 825 ہوگئی ہے جبکہ مزید دو افراد خالد شاہ سکنہ چکدرہ اور مٹہ سوات سے تعلق رکھنے والا کورونا مریض 60 سالہ لعل بادشاہ انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر 40 افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مزید 3 افراد کی صحت یابی کے بعد کل 339 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا سے مزید 44 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1283 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 62696 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 432 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 396 اور پنجاب میں 381 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 41 ، اسلام آباد 19، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔