صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکا خیل بھی کرونا وائرس کا شکار
نوشہرہ میں سیاسی قائدین بھی کرونا وائرس کے وار سے بچ نہ سکے، صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکا خیل بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے مطابق میاں جمشید الدین کا کرونا ٹسٹ کل لیا گیا تھا جو آج مثبت آ گیا ہے، گزشتہ روز میاں جمشید الدین کاکا خیل کے بیٹے کا کرونا ٹسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد اسے گھر پر ہی آئسولیٹ کیا گیا تھا۔
شاہد علی خان نے بتایا کہ صوبائی وزیر کا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں بھی گھر پر ہی آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان کا ٹسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شاہد علی کے مطابق نوشہرہ میں ٹوٹل 1650 افراد کے کرونا ٹسٹ ہوئے، 490 افراد کے ٹسٹ پازیٹو، 1130 افراد کے ٹسٹ نیگیٹو رپورٹ ہوئے، ٹوٹل 30 افراد کے کرونا ٹسٹ کے نتائج کل تک موصول ہوں گے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 13 افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ ضلع میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 105 ہو گئی۔
خیال رہے کہ ضلع بھر میں اب تک مجموعی طور پر کل 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
دوسری جانب لوئر دیر میں کرونا مریضوں کی تعداد 309 جبکہ کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 151 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:
حاجی غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس کا شکار
میاں افتخار حسین کے بھائی کورونا وائرس سے جاں بحق
اراکین قومی اسمبلی میں کس کا کورونا ٹسٹ مثبت کس کا منفی؟
معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش میں کورونا وائرس کی تصدیق
صوبائی وزیر برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے
ڈپٹی ڈی ایچ او فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران لوئر دیر میں کرونا کے 38 رزلٹس موصول ہوئے جن میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ضلع دیر پائین میں مشتبہہ مریضوں کی تعداد 1542 ہے جن میں کنفرم مریض 309 اور 779 مریضوں کے رزلٹس کلیر ائے ہیں جبکہ 420 مریضوں کے رزلٹس آنا باقی ہیں۔
ضلع میں مزید 7 افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوئے، اس طرح صحت یاب مریضوں کی تعداد 151 ہوگئی،قرنطینہ مراکز میں ایک فرد قیام پذیر جبکہ آئسولیشن وارڈز میں 37 افراد زیر علاج ہیں۔