خیبر پختونخوا
کورونا سے جاں بحق صحافی کے ورثاء کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی فخر الدین سید کے ورثاء کیلئے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے محکمہ اطلاعات کو امدادی رقم جاں بحق صحافی کے ورثاء کو جلد سے جلد پہنچانے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جاں بحق صحافی کا خاندان دکھ اور درد کی اس گھڑی میں خود کو تنہا محسوس نہیں کریں گے کیونکہ صوبائی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
خیال رہے کہ آج مطابق نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر فخرالدین سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں، فخرالدین سید حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے۔