خیبر پختونخوا

باڑہ، ہیروئن سمگلروں کے تعاقب میں نارکوٹکس گاڑی کو حادثہ، سب انسپکٹر جاں بحق

ضلع خیبر باڑہ کے علاقے فرنٹیئر روڈ (متنی ٹو تختہ بیگ) پر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیع کاشف جاں بحق جبکہ سپاہی حمید خان شدید زحمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی نمبر کوئٹہ سے آنے والی ایک گاڑی نمبر 5749 LEh کو متنی میں ایکسائز سکواڈ نے رُکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان گاڑی بھگا لے گٸے جس پر ایکسائز والوں نے ان کا پیچھا کیا۔

ذرائع کے مطابق سمگلروں کے تعاقب میں تحصیل باڑہ کے علاقے شین درنگ کے قریب ایکسائز گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوٸی جس میں ایک اہلکار سب انسپکٹر کاشف جاں بحق جبکہ دوسرا سپاہی حمید خان شدید زخمی ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذراٸع کے مطابق سمگلروں کی گاڑی بھی حادثہ کا شکار ہوٸی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگٸے، گاڑی سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button