خیبر پختونخوا

مردان میڈیکل کمپلیکس میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

مردان میڈیکل کمپلیکس میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا، کورونا لیبارٹری کے قیام سے کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ اسی دن موصول ہوسکتے ہیں جس سے عوام کے مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔

صوبائی وزیر صحت وخزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور سیکرٹری ہیلتھ امتیاز حسین شاہ نے ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح بدھ کے روز کیا۔ ایم ایم سی کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مختیار علی، ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر طارق محمود، اے ڈی سی مشتاق حسین، پروفیسر ڈاکٹر امجد علی ایچ او ڈی میڈیسن، ڈاکٹر اصغر ڈی ایچ او، ڈاکٹر ذیشان اپریشنل منیجر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لیبارٹری کیلئے عملہ کو پہلے سے قومی ادارہ صحت میں تربیت دی گئی ہے۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ لیبارٹری سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کیلئے بیک اپ سٹاپ کو بھی تیار رکھا جائے۔ لیبارٹری کو دن رات تین شفٹوں میں کام کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔
اس موقع پر وزیر صحت اور سیکرٹر ی صحت کو مردان میڈیکل کمپلیکس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر صحت کو ہسپتال میں او پی ڈی کھولنے اور اس سلسلے میں کورونا کے مشکوک مریضوں اور دیگر مریضوں کو ایک دوسرے سے فاصلے پر رکھنے کے لئے کئے گئے احتیاطی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرصحت نے ہدایت کی کہ متاثرہ مریض کے ساتھ رابطہ میں رہنے والوں کی ٹیسٹنگ 20 سے 30 روابط تک بڑھایا جائے۔ اس وقت صوبہ میں متاثرہ مریض کے ساتھ رابطے میں رہنے والے پانچ یا چھ افراد کی ٹیسٹ کی جاتی ہے۔
انہوں نے آئسولیشن وارڈز اور آئی سی یو کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ آئسولیشن وارڈز میں آکسیجن فراہم کرنے کیلئے بھی بندوبست کیا جائے۔
پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں رش کی صورت میں مردان میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔
وزیر صحت نے ہسپتال کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ہسپتال کی جتنی بھی جائز ضروریات ہو اس کی تفصیلات جلد از جلد حکومت کو پیش کی جائے۔ وزیر صحت نے کہا کہ تمام ایمر جنسی ضروریات کو موجودہ ہی بجٹ میں پورا کیا جائے گا جبکہ طویل المیعاد ضروریا ت کو پورا کرنے کیلئے آئندہ بجٹ میں مخصوص رقم مختص کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button