خیبرپختونخوا میں کورونا کے 261 نئے کیسز، محکمہ صحت کے عید تعطیلات منسوخ
خیبرپختونخوا میں مزید 261 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6815 ہوگئی۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں وائرس سے 6 مزید افراد جاں بحق بھی ہوگئے ہیں۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز میں 61 باہر ممالک سے آئے افراد ہیں جو کہ کورنٹائن سنٹر میں موجود ہیں۔ نئے اموات میں 3 پشاور جبکہ نوشہرہ، سوات اور دیر لوئر سے بھی ایک ایک ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے ساتھ صوبے میں مجموعی اموات 351 ہوگئی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں آج کے دن 72 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں اورمجموعی صحتیاب افراد کی تعداد 2130 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 47282 اور اموات 1009 تک پہنچ گئے ہیں۔
محکمہ صحت کی عید تعطیلات منسوخ
خیبرپختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کی ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت و ہسپتالوں کی عید کی تعطیلات منسوخ کردیں۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سےجاری اعلامیے کے مطابق صوبے میں کورونا کی ایمرجنسی کے لیے محکمہ صحت و ذیلی دفاتر عید کی تعطیلات کے دوران کھلے رہیں گے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران, ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے دفاترو صحت مراکز بھی کھلے رہیں گے جبکہ آزادانہ مانیٹرنگ یونٹ اور صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن کے بھی دفاتر بھی معمول کے مطابق کھلیں گے