خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں عید تک لاک ڈاؤن میں مزید نرمی

خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لانے اور عید کے موقع پر جمعہ سے اتوار تک بند کی جانے والی دکانوں کو بھی کھلنے کی اجازت دے دی۔

صوبائی حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بیکریوں اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو بھی 5 بجے تک چلنے کی اجازت ہوگی لیکن اس دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے موقع پر اجمل وزیر نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں لاک ڈاؤن کا آپشن دوبارہ استمال کیا جاسکتا ہے۔ لاک ڈاؤن میں سختی اور نرمی دونوں عوام کے تحفظ کے لئے کی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درامد کے بعد لاک ڈاون میں مزید نرمی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کی خاطر یہ عید گھروں پر ہی گزاریں اور رشتہ داروں کے ہاں آنے جانے سے گریز کریں۔

وزیراعلیٰ کے مشیر کا کہنا تھا کہ کورونا کے خاتمے کا کوئی اندازہ نہیں لہذا ہمیں اس حفاظتی تدابیر کے ساتھ کچھ عرصے کے لئے اس وائرس کے ساتھ رہنا ہوگا۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز 6554 ہوگئے ہیں جن میں 345 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button