خیبر پختونخوا

پشاور میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کی راہ ہموار

خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں ہائی رائز بلڈنگز (بلند و بالا عمارتیں) کی تعمیر کے لئے پی ڈی اے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی، اس ترمیم سے سرمایہ کاروں کو ہائی رائیز عمارتیں بنانے کی اجازت مل جائے گی۔

خیال رہے کہ پی ڈی اے کی موجودہ قوانین میں 10 منزل سے اونچی عمارت تعمیر کرنے کی اجازت نہیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان کے مطابق اس فیصلے سے صوبے کی طرف زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ہائی رائز بلڈنگ تعمیر کرنے کی اجازت قیمتی زرعی زمینوں کو بچانے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیر اعلی کی زیر صدارت پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے اجلاس میں پشاور ماڈل ہاوسنگ سکیم پر عملدرآمد کے کام کو پراونشل ہاوسنگ اتھارٹی سے پی ڈی اے کو حوالہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور ماڈل ہاوسنگ سکیم کا مجوزہ منصوبہ ایک لاکھ 6 ہزار کنال زمین پر محیط ہو گا، اس ہاوسنگ سکیم میں پچاس فیصد پلاٹس سرکاری ملازمین اور پچاس فیصد عوام کے لئے مختص ہوں گے۔

اجلاس میں ورسک روڈ تا ناصر باغ رنگ روڈ کی تعمیر کے لئے پی ڈی اے کو فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ جبکہ پی ڈی اے آفس کو حیات آباد سے ریگی ماڈل ٹاون منتقل کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button