خیبر پختونخوا

لوئر دیر کے دو تارکین وطن شارجہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق

لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے دو تارکین وطن شارجہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل بلامبٹ کے علاقے کوہیرے سے تعلق رکھنے والے دو افراد حاجی بخفور رحمان اور حاجی سلطنت گل مبینہ طور پر کورونا وبا سے جاں بحق ہوگئے،  دونوں کو متحدہ عرب امارات میں سپردخاک کردیا گیا۔

ادھر اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر زاہد خان نے اپنے بیان میں مذکورہ افراد کے جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

واضح رہے کہ دیر لوئر میں کورونا وباء تیزی سے پھی رہا ہے جہاں ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد علی خود بھی اس  وائرس کا شکار اور اس وقت آئسولیشن میں ہیں، دوسری جانب 9 مئی کو دیر لوئر میں کورونا وائرس سے ایک اور خاتون جاں بحق ہو گئی جس کے ساتھ ضلع میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی تھی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button