خیبر پختونخوا

حفاظتی سامان ندارد، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مزید چار ڈاکٹر مستعفی

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مزید چار ڈاکٹروں نے استعفے جمع کرا دیئے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مزید چار ڈاکٹرز نے سہولیات کی عدم دستیابی پر استعفے دے دیئے۔

استعفیٰ جمع کرانے والوں میں سے ایک ڈاکٹر، ڈاکٹر آصف کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر کورونا سےلڑ رہے ہیں مگر حفاظتی سامان نہ ہونے کے برابر ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے سدباب کے لیے اقدامات نہ ہونے پر سینئر خاتون ڈاکٹر سمیت چھ ڈاکٹروں نے استعفیٰ دیا تھا۔

ڈاکٹر عائشہ نامی سینئر خاتون ڈاکٹر نے اپنے استعفے میں کہا تھا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے سدباب کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں  اور  انتہائی نگہداشت سمیت دیگر یونٹس میں بھی حفاظتی انتظامات نہیں ہیں۔

استعفے میں مزید کہا گیا کہ ہسپتال میں کورونا وائرس کی بیخ کنی کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کا فقدان ہے، آئی سی یو میں نرسنگ سٹاف کی کمی ہے مگر کم سٹاف کے ساتھ آئی سی یو چلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ تنقید کر رہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کے ڈاکٹر عائشہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور  انتظامیہ نے ڈاکٹر عائشہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا، اغلب امکان یہی ہے کہ موجودہ چار ڈاکٹروں کے استعفے بھی قبول نہیں کئے جائیں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button