پشاور، سمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری
پشاور کے مختلف علاقوں میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند کرنے کے احکامات کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، دکانداروں اور خریداروں نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کر رکھا ہے، کورونا وائرس سے بچائو کے نہ تو احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں اور نہ ہی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی، حکومت کی دوبارہ لاک ڈاؤن کی دھمکی
شہر کے مختلف بازاروں میں لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ میڈیسن، ادویات، روٹی، جنرل سٹور، سبزیوں، آٹا اور دیگر خوراک کی دکانوں کے تاجروں نے بھی حفاظتی اقدامات نہیں کیے، شہری کہتے ہیں حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے افراد سینکڑوں افراد کی زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں۔
تاجروں سمیت خریداروں کے رویوں میں بھی تبدیلی نہیں آرہی، شہر کی غلہ اور سبزی منڈیوں میں خریداری کے دوران کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے، بیشتر شہریوں نے حکومت سے سخت اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔
خیبر پختونخوا میں پیر کے روز سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے تحت دوبارہ کاروباری سرگرمیاں شروع ہوں گی جبکہ ٹرانسپورٹ بھی بحال کی جائے گی۔
کورونا وائرس سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
دوسری جانب تاجر برادری نے کل سے اپنا کاروبار مکمل طور پر کھولنے کا اعلان بھی کر دیا ہے،