خیبر پختونخوا
نوشہرہ، ایک اور معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کی ناکام کوشش، ملزم فرار
نوشہرہ میں ایک اور معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کی ناکام کوشش، بچے کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مصری بانڈہ میں گلبہار نامی ایک حجام نے بارہ سالہ معصوم بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش تاہم بچے نے شدید مزاحمت اور شور مچا کر اس کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شور کی آوازیں سن کر گاوں کے لوگ جمع ہوئے جس پر ملزم گل بہار بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ مصری بانڈہ میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران سات سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا تھا۔