خیبر پختونخوا

ایل آرایچ میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 77 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈاکٹروں سمیت  طبی عملے کے 77 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کی انتظامیہ نے محکمہ صحت سے روزانہ کی بنیاد پر 830 پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹس (پی پی ای) کٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طبی عملہ کورونا وائرس کے شدید خطرات سے دوچار ہے، ہسپتال میں روزانہ 65 ایمرجنسی سرجریز کی جاتی ہیں۔ مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ پی پی ایز سمیت دیگر حفاظتی سامان فراہم نہ کیا گیا تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں اب تک 5423 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہزار 218 ہو گئی ہے۔ اب تک سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 284 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 243 اور پنجاب میں 234 جاں  بحق ہوچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button