خیبر پختونخوا

نوشہرہ۔ 7 سالہ بچے سے زیادتی کا ملزم گرفتار

تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران سات سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق خویشگی پایان کے رہائشی معصوم بچے نے اپنے والد کے ہمراہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا والد تھریشر میں مصروف تھا اور وہ دکان سے مزدوروں کیلئے سودا سلف لے جا رہا تھا جب ملزم زکور نے  زبردستی کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

اندراج مقدمہ کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذاکر عرف زکور ولد حبیب خان ساکن میرہ خویشگی پایان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button