خیبر پختونخوا

‘نیک خواہشات پر سب کا شکریہ’ صوبائی وزیر امجد علی کورونا سے صحتیاب ہوگئے

پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

ڈاکٹر امجد علی میں چند دن پہلے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ سوات میں اپنی رہائش گاہ پر ہی قرنطین ہوگئے تھے۔

آج بروز بدھ صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا کورونا کا ٹسٹ منفی آیا ہے اور نیک خواہشات پر تمام لوگوں کا شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے اس لئے عوام کو چاہئے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 14 دن قرنطین میں رہ کر وہ عوامی خدمت سے دور رہیں لیکن اب ایک بار پھر پہلے کی طرح عوام کے خدمت کے لئے حاضر ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے ڈاکٹر امجد علی کے علاوہ خیبر پختونخوا کے دیگر کئی ارکان اسمبلی بھی متاثر ہوئے ہیں جن میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر، باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان، کرم سے ایم این اے منیر اورکزئی، خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش، خیبر سے صوبائی اسمبلی کے رکن شفیق شیر افریدی اور مردان کے عبدالسلام شامل ہیں۔

اسد قیصر، کامران بنگش اور عبدالسلام پہلے ہی صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ باقی ابھی بھی قرنطین ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button