خیبر پختونخوا

پشاور: تاجروں کا افطاری کے بعد دکانیں کھولنے کا مطالبہ

پشاور میں تاجروں نے افطاری کے بعد دکانیں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دن کے وقت میں بازاروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ افطاری کے بعد بازاریں بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس سے تاجروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ دن کے وقت شدید گرمی اور روزہ کی حالت میں خریدار بازاروں کا رخ نہیں کرتے جس کے باعث تاجروں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حکومت نے تاحال تاجروں کو کسی قسم کی ریلیف فراہم نہیں کی ہے جبکہ موجودہ حکومت تاجر برادری کے نام و نشان کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے ۔ انہوں نے افطاری کے بعد دکانیں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button