خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں مزید 11 جاں بحق، کورونا سے اموات کی تعداد 245 ہو گئی

نوشہرہ میں 24 گھنٹوں کے دوران دو اموات سمیت خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے ساتھ صوبے میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 245 ہو گئی۔

محکممہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 160 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ کورونا سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 4669 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نئے 40 مریض صحت یاب ہوئے، اب تک 1126 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 ہزار 891 ہو گئی جبکہ شہر میں اب تک مجموعی طور پر 149 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 81 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے اور 8 افراد جاں بحق ہوئے، 92 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق نوشہرہ میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران دو مزید افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج پبی کا 57 سالہ رہائشی سبز علی اور نوشہرہ کلاں کے سترہ سالہ مریض نظام الدین قاضی حسین وفات پا گئے۔

ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان کے مطابق نوشہرہ میں اب تک دو خواتین سمیت بارہ افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

جاں بحق دونوں مریضوں کو مکمل SOPs کے مطابق سپرد خاک کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button