چارسدہ، مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ، تین افراد قتل
چارسدہ میں مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد قتل کر دیئے گئے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ مندنی کی حدود امیر آباد میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک فریق سے منیر ولد جان محمد ساکن ڈب غریب آباد چارسدہ جبکہ دوسرے فریق سے اکمل، امجد پسران زوتا خان موقع پر دم توڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری جانب چارسدہ ہی کے علاقے ترناب بازار میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر کباڑ کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور اس پاس کی ماریکیٹوں کو نقصان سے بچا لیا۔
ادھر تیمرگرہ میں پیش آنے والے سلینڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی دوسری خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی، مرحومہ تین بچوں کی ماں تھی۔
گزشتہ روز تیمرگرہ کے نواحی علاقہ کوٹو میں انور حسین نامی شخص کے کچن میں سلینڈر دھماکہ سے ایک خاتون موقع پر جان بحق ہوگئی تھی۔