خیبر پختونخوا

مردان، ڈاکٹر اسفندیار قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

مردان، تھانہ کاٹلنگ پولیس نے کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹر اسفندیار اور ان کے والد پرنسپل تاج نبی خٹک کے قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم حضرت علی کو گرفتارکرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کاٹلنگ پولیس نے ایس ایچ او ربنواز خان کی قیادت میں کامیاب آپریشن کے دوران ڈاکٹر اسفندیار قتل کیس میں روپوش مرکزی ملزم حضرت علی کوگرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا۔

یاد رہے روپوش ملزم حضرت علی نے اپنے والد مشرف اور چچا علی زر عرف زرے کے ساتھ مل کر مقتول ڈاکٹر اسفندیار اور ان کے والد پرنسپل تاج نبی خٹک کو فائرنگ سے شدید زخمی کر دیا تھا، بعد میں ڈاکٹر اسفندیار زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگئے تھے۔

4 مئی کو تقریباً ایک ہفتہ ہستال میں زیر علاج رہنے کے بعد تاج نبی خٹک بھی زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوئے تھے۔

پولیس نے ایک دوسری کارروائی میں قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری تاجبر سکنہ عالم گنج کاٹلنگ کو بھی اسلحہ سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

قبل ازیں کاٹلنگ پولیس نے ڈاکٹر اسفندیار قتل کیس کے دو مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔

پولیس نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں نامزد دو مرکزی ملزمان مشرف اور علی زر عرف زرے 72 گھنٹوں کے دوران گرفتار کر لیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button