خیبر پختونخوا
لکی مروت پرایک بارپھر ٹڈی دل کا حملہ
لکی مروت کے کئی علاقوں پر ایک بار پھر ٹڈی دل نے حملہ کردیا ہے، ان ٹڈیوں میں بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔
اس دفعہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیاں داخل ہو گئی ہیں،ٹڈیوں سے گندم کی تیار فضل کو نقصان کا خدشہ ہے جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی ٹڈیوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب نے ٹڈیوں سے متاثرہ علاقوں کا خصوصی دورہ کیا ہے اور محکمہ زراعت کی جانب سے ان ٹڈیوں پر سپرے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹڈیوں نے دو ماہ پہلے بھی لکی مروت پر یلغار کی تھی اور "غرو منج "کے علاقوں میں انڈے بھی دیے تھے اور اب ان انڈوں سے لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیاں پیدا ہو گئی ہیں۔