خیبر پختونخوا

شمالی وزیرستان: والی بال میچ کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

شمالی وزیرستان میں والی بال میچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیرکی شب میرعلی سب ڈویژن کے گاوں حیدرخیل میں پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص نے ہوائی فائرنگ جس کے بعد تکرار ہوئی اور مزید فائرنگ کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ جاوید انور جاں بحق جبکہ عطا محمد اور افنان زخمیوں میں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق انہوں نے واقعے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button