خیبر پختونخوا
نوشہرہ، کرونا وائرس کی ایک اور مریضہ جاں بحق، ضلع میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی
نوشہرہ میں کرونا وائرس سے ایک اور مریضہ جابحق ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق خدریزی پبی میں ۵۵ سالہ خاتون بیگم لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کرونا آئیسولیشن وارڈ میں اتوار کی صبح جابحق ہوئی۔
اے سی پبی اور ڈی ایس پی پبی سرکل میں ٹی ایم اے پبی نے جاں بحق خاتون کی ایس او پی کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین کردی گئی۔
کرونا وائرس سے جاں بحق ۵۵ خاتون بیگم تین رو ز قبل لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق کرونا وائرس سے نوشہرہ میں تین خواتین سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب کرونا وائرس سے میاں راشد مموریل ہسپتال پبی کے سینئر ڈاکٹر سرزمین خان اور RHC پیرپائی کے محکمہ صحت کے کلرک محمد زاھد کا کرونا ٹیسٹ پازٹیو آیا ہے جس کے بعد ضلع نوشہرہ میں کرونا مریضوں کی تعداد 61 ہو گئی۔