خیبر پختونخوا

مردان، ڈاکٹر اسفندیار قتل کیس کے دو مرکزی ملزمان گرفتار

کاٹلنگ پولیس نے ڈاکٹر اسفندیار قتل کیس کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او مردان سجادخان خان کے مطابق 27 اپریل کو علاقہ تھانہ کاٹلنگ کی حدود میں مسجد کی تعمیر و تکرار پر تین ملزمان مشرف، علی زر عرف زرے اور حضرت علی ساکنان انزرگی کاٹلنگ نے ڈاکٹر اسفندیار اور اس کے والد تاج نبی پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسفندیار اور اس کا والد لگ کر شدید زخمی ہو گیا تھا، انہیں MMC مردان منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹر اسفندیار زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کی رپورٹ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ کاٹلنگ میں درج کی گئی اور ایس ایچ او کاٹلنگ اور تفتیشی افسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں نامزد دو مرکزی ملزمان مشرف اور علی زر عرف زرے 72 گھنٹوں کے دوران گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل پستول 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ تیسرے شریک واردات ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائی جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button