نوشہرہ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق، ضلع میں تعداد 7 ہو گئی
نوشہرہ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا جس کے ساتھ ضلع میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی جبکہ اس کے علاوہ نوشہرہ سمیت چترال، لوئر دیر اور چارسدہ میں نئے کیسز میں اضافہ ہو گیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق نوشہرہ میں کرونا وائرس سے ایک اور مریض جاں بحق ہوا ہے جس کے ساتھ ضلع میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔
قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد زاھد خان کے مطابق کرونا وائرس کے 45 سالہ مریض ظفر نیاز کو میاں راشدمموریل ہسپتال پبی کے کرونا آئسولیشن وارڈ سے 28 اپریل کو تشویش ناک حالت میں شفٹ کیا گیا تھا جس کی آج موت واقع ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاھد علی خان کے مطابق کرونا وائرس سے جاں بحق ظفر نیاز کا تعلق پبی تحصیل کے علاقے ڈاگ اسماعیل خیل سے تھا، اے سی پبی اور ڈی ایس پی پبی سرکل نے آپنی نگرانی میں مکمل SOPsکے تحت نماز جنازہ اور تدفین کرائی۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کے علاقے کو مکمل لاگ ڈاون کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (29 اپریل کو) نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سمیت محکمہ صحت کے 6 سینئیر اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق نوشہرہ کے محکمہ ہیلتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گل مان شاہ خٹک،میاں راشدممورئل ہسپتال پبی کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز اکبر،قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ کے سینئر ریڈاوجیسٹ ڈاکٹر محمد بنی،ڈرگ انسپکٹر خوشحال خان سمیت محکمہ صحت کے چار اہلکار بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب چترال میں 8 اور مریضوں کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے جس کے ساتھ ضلع میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے ترجمان پبلک ہیلتھ کو آرڈینیٹر ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق مسماۃ مریم مراد عمر 17 سال، آصف احمد عمر 26 سال، مسماۃ حناء عمر 23 سال، مسماۃ بی بی فاطمہ عمر 36 سال، سلطان مراد عمر 68سال، عبد الوہاب عمر 51 سال،مسماۃ ام لیلیٰ عمر 12 سال، مسماۃ بی بی نان عمر 70 سال، اعجاز الحق عمر 38 سال میں کرونا وائرس کے مرض کی تصدیق ہوئی جنہیں ہسپتال کے آئی سولیشن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق ان 8 بندوں کے ٹیسٹ آنے سے چترال میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی جو ایک حطرے کی علامت ہے، مریضوں کا تعلق کوشت، سین لشٹ، کوغذی، ذرگراندہ چترال ٹاؤن سے ہے، یہ سب لوگ پاکستان کے محتلف شہروں سے چترال آئے تھے جن کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
ادھر ضلع چارسدہ کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیروز شاہ کے مطابق 30 اپریل 2020 کو ضلع بھر میں 04 مریض کی فوتگی ہوئی ہے جبکہ 23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تمام مشتبہ افراد کے لیئے گئے ٹیسٹ نتائج کے مطابق 53 افراد کے نتائج مثبت جبکہ 272 افراد کے ٹسٹ نتائج منفی آئے ہیں، مزید 15 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج تاحال موصول نہیں ہوئے۔
ضلع چارسدہ کی تینوں تحصیل کی سطح پر کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد تحصیل چارسدہ میں 31، تحصیل تنگی میں 13 اور تحصیل شبقدر میں 09 ہے۔
تحصیل چارسدہ کے مصدقہ مریضوں میں 30 مقامی جبکہ ایک چینی باشندہ شامل ہے جو تبلیغی جماعت کا رکن تھا، تحصیل تنگی میں 09 مقامی باشندوں کے علاوہ کرغستان کے 02 شہری، ایبٹ آباد کا ایک رہائشی اور بلوچستان سے آیا ہوا ایک شخص شامل ہے جو تبلیغی جماعت کے ارکان تھے جبکہ تحصیل شبقدر کے 05 مقامی مریضوں کے علاوہ ایک کا تعلق ملتان، دو کا بلوچستان، ایک کا راجن پور اور ایک کا کوئٹہ سے ہے جو تبلیغ کے لیئے شبقدر آئے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
کورونا یا کچھ اور؟ ملاکنڈ کے نوجوان کی موت اک معمہ بن گئی
چترال، دیر، چارسدہ اور نوشہرہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ
ملک بھر میں کورونا وائرس کے 16 میں سے 8 اموات خیبر پختونخوا سے
دوسری جانب لوئر دیر میں کرونا وائرس کے مزید 4 کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد 68 ہو گئی، تین مریضوں کا تعلق محکمہ صحت ہے۔
ڈپٹی ڈی ایچ او فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق ضلع دیر پائین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع دیر لوئر میں مزید 4 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جن میں ایک مریض لال قلعہ قرنطینہ مرکز میں مقیم ہے جبکہ 3 کنفرم مریض محکمہ صحت میں نرسز ٹیکنیشن اور انیستھیزیا میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
ضلع دیر لوئر میں اب تک 68 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مشتبہ مریضوں کی کل تعداد 569 ہے، ثمرباغ سے تعلق رکھنے والے مزید تین افراد صحت یاب ہوچکے ہے جس کے بعد ضلع دیر میں مکمل طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 27 ہو چکی ہے جبکہ آئسولیشن وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد 25 اور قرنطینہ مراکز میں 39 ہے۔