نوشہرہ ڈی ایچ او، ہسپتال ایم ایس سمیت محکمہ صحت کے 6 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق
نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سمیت محکمہ صحت کے 6 سینئیر اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مطابق نوشہرہ کے محکمہ ہیلتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گل مان شاہ خٹک،میاں راشدممورئل ہسپتال پبی کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز اکبر،قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ کے سینئر ریڈاوجیسٹ ڈاکٹر محمد بنی،ڈرگ انسپکٹر خوشحال خان سمیت محکمہ صحت کے چار اہلکار بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ نوشہرہ میں دوبئی سے آنے والے 5 مزید افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں جنہیں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کھنڈر رسالپور کرونا آئسولیشن قرنطین سینٹر منتقل کردیاگیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں مجموعی طور پر کورونا کے 53 کیسز سامنے آئے ہیں
لوئر دیر میں کورونا کے نئے کیسز
ضلع دیر لوئر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 8 کیسس سامنے آگئے ہیں۔ ڈپٹی ڈی ایچ او اور فوکل پرسن برائے کورونا کیسز ڈاکٹر ارشاد علی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نئے سامنے آنے والے کسیز میں 6 پہلے سے تصدیق شدہ کیسز کے رشتہ دار ہیں جبکہ دو نئے ہیں۔