خیبر پختونخوا

مردان، ٹسٹ منفی آنے پر 13 غیرملکی تبلیغی حضرات اسلام آباد روانہ

مردان تبلیغی مرکز کےقرنطینہ سنٹر سے مزید 13 غیرملکی تبلیغی حضرات کو ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔

غیرملکیوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا تھا۔

کرونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے پر اور مکمل طبی معائنے کے بعد غیر ملکی تبلیغیوں کو محکمہ صحت کی نگرانی میں پولیس سکواڈ کے ہمراہ خصوصی گاڑی کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا جہاں سے وہ اپنے اپنے ممالک بذریعہ پرواز روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مردان، مزید پانچ غیرملکیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

صحافیوں کو احساس پروگرام کی کوریج سے کیوں روکا جا رہا ہے؟

تبلیغی احباب نے علاج معالجے کے بہتر اور بروقت امداد پہچانے پر ضلعی تحصیل انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مردان میں اب تک 136 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، 6 افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں، 18 افراد قرنطینہ سنٹر میں جبکہ 28 افراد آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 15 اپریل کو مردان میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 6 غیر ملکی افراد نے کورونا کو شکست دے دی تھی جنہیں ہسپتال سے پھولوں کے گلدستوں اور ہاروں کے ساتھ رخصت کیا گیا تھا۔

مردان میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار کے مطابق کورونا سے صحتیاب ہونے والوں میں 4 افراد کا تعلق جنوبی افریقہ، ایک کا چین اور ایک کا افغانستان سے تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button