خیبر پختونخوا

‘کورونا سے متاثرہ رکن اسمبلی منیر اورکزئی کی حالت اب بہتر ہے’

قبائلی ضلع کرم سے جمیعت علمائے اسلام ف کے ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں۔

منیر خان اورکزئی کو تشخیص کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں داخل کروایا گیا ہے جہاں ڈاکٹر فیصل شہزاد کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی کے معاون خصوصی کامران بنگش میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جنہیں اپنے گھر میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

کامران بنگش کے گھر کے دیگر 11 افراد کے بھی ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کا ریزلٹ ابھی سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے مردان سے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام افریدی بھر کورونا وائرس سے متاثرہ ہوئے تھے جو کہ اب صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز کورونا کے 85 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ صوبے میں مجموعی تعداد 1793 ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز اس وائرس سے متاثرہ 4 مزید افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے جن میں حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید بھی شامل تھے۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر 12709 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں 268 جاں بحق جبکہ  2755 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اموات میں خیبرپختونخوا سرفہرست ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button