خیبر پختونخوا

کامران بنگش, تین ہاؤس آفیسرز میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ روز طبیعیت کی خرابی کی باعث ہسپتال گئے جہاں ڈاکٹرز نے ممکنہ کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔

فوکل پرسن نے بتایا کہ کل صبح 6 بجے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیسٹ کرایا گیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو  اپنے ہی گھر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے خاندان کے مزید 11 افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔

ترجمان کےمطابق کورونا ایمرجنسی کے دوران معاون بلدیات بہت زیادہ متحرک رہے۔ دو روز پہلے جنوبی اضلاع کے دورے پر گئے تھے۔ فیلڈ میں موجود محکمہ بلدیات کی سرگرمیوں کو مانیٹر کر رہے تھے، فیلڈ سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود رہتے تھے۔

سیٹیزن پورٹل پر محکمہ بلدیات کی کارکردگی گزشتہ دو مہینے سے بہترین ہے۔ کامران بنگش نے عوام سے گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سماجی دور برقرار رکھیں تاکہ کورونا کو شکست دی جا سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ کامران بنگش کا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور عوام سے بھی نیک تمناؤں اور دعا کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں تین فیمیل ہاوس آفیسرز بھی کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں۔ ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق دو کا رپورٹ پازیٹیو آیا ہے جبکہ ایک کا ریجیکٹڈ دوبارہ بھجوا دیا گیا ہے.

تینوں فیمیل ہاوس آفیسرز ہاسٹل میں رہائش پزیر ہیں جہاں پر ان کو کورنٹائن کر دیا گیا ہے. محمد عاصم نے بتایا کہ مزکورہ ڈاکٹرز میں دو اے ایم یو جبکہ ایک گائنی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی.

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button