خیبر پختونخوا

صحافی میں کورونا کی تشخیص کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں میڈیا کوریج پر پابندی

پشاور کے صحافی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے ہسپتال کے اندر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مقامی ٹی وی چینل کے ایک کیمرہ مین کی طبیعت خراب ہوئی تو وہ میڈیا منیجر کے دفتر آگئے جہاں پر انہیں ٹسٹ کرنے کا کہا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران انہوں نے دو دفعہ ہسپتال کے میڈیا منیجر عاصم کا انٹریو بھی لیا۔

ہسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ ہوسکتا ہے کل ایل آر ایچ کے میڈیا ٹیم کے ٹیسٹس لے کر لیبارٹری بجھوائے جائے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں کیمرا مین شہزاد کاظمی پہلے صحافی ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہیں جس کی وجہ سے دیگر صحافیوں اور بالخصوص ان کے نزدیک رہنے والوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button