ٹک ٹاک گرل صندل خٹک پشاور کے تھیلیسیمیا مریضوں میں گھل مل گئی
ٹک ٹاک گرل اور ماڈل صندل خٹک پشاور پہنچ گئی جہاں انہوں نے تھیلیسیمیاں میں مبتلا بچوں کو خون فراہم کرنے والے غیرسرکاری فلاحی تنظیم کے دفتر کا دورہ کیا۔
صندل خٹک نے اس موقع پر تھیلیسیمیاں میں مبتلا نادار بچوں میں پھل، کھلونے اور انکے والدین میں راشن تقسیم کی۔
اپنے خیالات کے اظہار میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے خیال میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے پہلے زندگی بہت انجوائے کر رہی تھی لیکن اب دوران لاک ڈاؤن جب اپنی زندگی بے کس اور مجبور عوام کے لیے وقف کی ہے تو انہیں لگ رہا ہے کہ زندگی کا اصل مزہ تو کار خیر میں ہے۔
‘ انسان کا اصل کام تو کسی مجبور انسان کے کام آنا، انکی مدد کرنا اور انکی خدمت کرنا ہے، اسلام نے ہمیں یہی سکھایا ہے کہ آپ میں سے بہترین انسان وہی ہے جو کسی مصیبت میں دوسرے مسلمان بھائی کے کام آئے’ صندل خٹک نے کہا۔
انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن سے متاثر غریب اور مجبور عوام کی دل کھول کر مدد کریں، کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے تھیلیسیمیاں میں مبتلا بچوں کو نہ بھولیں اس وقت انکو امداد کی زیادہ ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہاں کہ تھیلیسمیاں میں مبتلا بچوں کو خون کی فراہمی کے لیے فلاحی تنظیموں کا ساتھ دیں اور مستحق بیمار بچوں کے والدین کے لیے راشن کی فراہمی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں۔
واضح رہے کہ صندل خٹک کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے آج کل ذاتی سرگرمیاں بالائے طاق رکھ کر سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے ابائی گاؤں کرک میں بھی مستحقین میں راشن اور نقدی تقسیم کی تھی