چترال، لواری ٹنل کے قریب سینی ٹائزرنگ واک تھرو گیٹ نصب
کورونا وائرس کی وباء کو روکنے کیلئے چترال کی تحصیل میونسپل انتظامیہ روز اول سے تگ و دو کررہی ہے۔
اس سلسلے میں ٹی ایم اے چترال نے تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین کی نگرانی میں دروش اور چترال کے عملہ نے مشترکہ طور پر لواری سرنگ کے قریب براڈام میں پہلا سمارٹ سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کیا جو کورونا وائرس کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
نیچے اضلاع سے جو بھی مسافر چترال میں داخل ہوگا وہ سب سے پہلے اس واک تھر و گیٹ میں سے گزرے گا جہاں اس کے اوپر جراثیم کش سپرے ہوگا اور اس کے جسم کا درجہ حرارت بھی معلوم کرے گا اگر کسی مسافر کو ٹمپریچر ہو اتو اس کے سنسرنظام کے ذریعے اس واک تھرو میں گھنٹی بجے گی جو اس مریض کی مزید تشخیص اور علاج کیلئے آسانی پیدا کرے گی۔
خیال رہے کہ چترال میں ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد ضلع میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔
گذشتہ روز چترل میں تین مریضوں کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا جبکہ تین مزید مریضوں کا ٹیسٹ مشکوک تھا جن کا ٹیسٹ دوبارہ کرایا گیا۔
ہیلتھ کو آرڈنیٹر ڈاکٹر نثا راللہ کے مطابق بونی سے تعلق رکھنے والے شیر گلاب عمر 43 سال کا ٹیسٹ بھی لیبارٹری پازی ٹیو آیا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا وایریس کی مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے ایسولیشن یونٹ میں داحل کیا گیا ہے اور یہ سب مریض وہاں زیر علاج ہیں۔
چترال میں کرونا وائرس کے نئے مریضوں کے نام یہ ہیں، شیر نواز ولد قدیر خان عمر 25 سال سکنہ بیرزین سکنہ گرم چشمہ، رحمت ولی ولد عزیز اللہ عمر 63 سال سکنہ چمرکن اور شمس الاکبر ولد عبد الغفور عمر 44 سال سکنہ چمرکن جبکہ 19 اپریل کو شہاب الدین نامی مریض میں تصدیق ہوئی تھی جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں زیر علاج ہے۔