خیبر پختونخوا

کورونا وباء: لوئردیر کے قصائی کا متاثرہ افراد کیلئے سستے گوشت کا اعلان

لوئر دیر کے علاقے جندول معیار کے ایک قصائی نے کرونا وائرس سے مالی طور پر متاثرہ افراد کیلئے سستے گوشت کا اعلان کرتے ہوئے انوکھی مثال قائم کر دی۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق جندول کے علاقے معیار سے تعلق رکھنے والے عبدالواحد قصائی حالیہ کرونا وائرس اور رمضان المبارک کے پیش نظر ان کی دکان پر معاشی طور پر کمزور لوگوں کو گوشت کی فی کلو قیمت باقی بازار سے بیس روپے کم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف کرونا وائرس نے پوری دنیا سمیت ملک کی معیشت کو ہلاک کر رکھ دیا ہے تو دوسری طرف ملک میں جاری لاک ڈاون کے وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ بھی فاقوں کا شکار ہوا ہے، یہی وقت ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کی جائے۔

عبدالواحد نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس پوری عمر پڑی ہے کمانے کیلئے لیکن یہ وقت اللہ کے طرف سے ایک آزمائش ہے اسلئے یہ وقت کمانے کا نہیں بلکہ ایثار کا ہے۔

دوسری جانب اہل علاقہ نے اس اعلان کو سہراتے ہوئے کہا کہ باقی دکانداروں کو بھی عبدالوحد کیطرح غریب عوام کو ریلیف دینا چاہئے۔

یاد رہے کہ 15 اپریل کو خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان سوات میں اپنے آبائی علاقے میں کرائے پر دی گئی دوکانوں و دیگر جائیداد کے کرایہ داروں کو کرایہ معاف کرکے ملک کے دیگر سیاستدانوں پر سبقت لے گئے تھے۔

تاہم حقیقت میں انہوں نے مردان کی تحصیل تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کی تقلید کی تھی کیونکہ جائیداد مالکان کی جانب سے اس طرح کے اقدام مین اولیت کا درجہ انہی کو حاصل ہے۔

ٹی این این نے 3 اپریل کو یہ خبر بریک کی تھی کہ مردان کی تحصیل تخت بھائی کی معروف سیاسی شخصیت اور پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اورنگ زیب خان اور سینئر صحافی حق نواز خان نے تخت بھائی بازار میں واقع اپنی تمام مارکیٹوں کے ایک ماہ کا کرایہ معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور سابق ناظم اورنگ زیب خان نے اس حوالے جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنی ملکیتی جایئداد میں قائم مارکیٹوں کے تمام دوکانداروں اور مکانوں میں رہائش پذیر کرایہ داروں کو کرونا وباء میں لاک ڈاون کی وجہ سے ایک ماہ کا کرایہ معاف کردیا ہے اور یہ آفر ہماری طرف سے ایک صدقہ ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button